10 جولائی 2013 - 19:30
عام شہریوں پر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ

الیپپو میں تکفیری دہشتگردوں نے عام شہریوں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ غذا، دوائوں اور تیل کی قلت پر مظاہرہ کر رہے تھے۔

ابنا: الیپپو میں تکفیری دہشتگردوں نے عام شہریوں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ غذا، دوائوں اور تیل کی قلت پر مظاہرہ کر رہے تھے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگرد ہم تک غذا سمیت دوسری ضروری اشیا پہنچے نہیں دیتے اور انہوں نے ہمیں محاصرے میں رکھا ہوا ہے۔
بدھ کے روز بوستان القصر ڈسٹرک میں ایک چیک پوسٹ کے نزدیک مظاہرے پر  اس وقت دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جب وہ تکفیری دہشتگردوں سے محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
20 لاکھ افراد پر مشتمل آبادی والے علاقے کو دہشتگردوں نے اپنے محاصرے میں رکھا ہوا ہے اور شہریوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲